ٹیکسلا سے پشاور جانے والی ہائی ایس وین رشکئی کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ جاں بحق افراد کی میتوں اور تمام زخمیوں کو فوری طور پر مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ ہائی ایس وین کا پچھلا ٹائر اچانک پھٹنے کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں گاڑی بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوگئی۔موٹروے پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔