یوکرینی حکام نے اطلاع دی ہے کہ آج صبح کیف کو ایک روسی ڈرون اور میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس حملے میں دو افراد ہلاک اور دو درجن سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔یوکرینی وزیر خارجہ ایندری سبیہا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ روس نے درجنوں کروز اور بیلسٹک میزائل کے ساتھ ساتھ 500 سے زیادہ ڈرونز سے عام گھروں، توانائی کے گرڈ اور اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب دنیا امن کے منصوبوں پر بات کر رہی تھی، اس دوران ماسکو قتل اور تباہی کے درپے ہے۔
قبل ازیں، کیف کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ تیمور تاکاچینکو نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ روسی ڈرون شہر کے اوپر ہیں اور دارالحکومت کے مضافات میں متعدد اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں، جب کہ فضائی دفاع جواب دے رہا ہے۔رات کے وقت شہر میں دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی تھیں اور فضائی الرٹ نو گھنٹے سے زیادہ جاری رہا۔