یوکرین پر روسی ڈرون حملہ، کیف میں 28 افراد ہلاک، 150 زخمی

یوکرین پر روسی ڈرون حملہ، کیف میں 28 افراد ہلاک، 150 زخمی

یوکرین پر روسی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ رات سے اب تک 28 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روسی ڈرون حملے میں 28 افراد ہلاک جبکہ 150 زخمی ہوگئے۔ ہنگامی امداد پہنچانے والے اداروں نے بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں 16 بچے بھی شامل ہیں۔یوکرینی وزیراعظم یولیا سویریڈینکو نے بتایا کہ کیف میں ہلاک ہونے والے 28 افراد میں ایک 2 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔