ناصر باغ : 123چھوٹے بڑے درختوں کی منتقلی

ناصر باغ انڈر گرا ئونڈ پارکنگ منصوبے میں 256 گاڑیوں اور 510 موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کی جگہ ہو گی
لاہور(خصوصی رپورٹ )لاہور میں اپنی نوعیت کا پہلا منفرد گرین منصوبہ،ناصر باغ میں ٹیپا ایل ڈی اے نے پہلی دفعہ "زیرو ٹری کٹنگ" کے تحت 123 چھوٹے بڑے درختوں کو کامیابی سے منتقل کر دیا۔شہر کی خوبصورتی میں اضافے اور پارکنگ مسائل کے حل کے لیے بین الاقوامی طرز کا ایک اور شاندار پراجیکٹ جلد شروع کردیاجائے گا۔پارکنگ منصوبے کے لییدرختوں کی منتقلی کے لیے پی ایچ اے اور ان کی زیر نگرانی درختوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی سماجی تنظیم "سیو دا ٹری" کی خدمات حاصل کی گئیں اورچھوٹے بڑے درختوں کو کامیابی سے ماحول دوست ایس او ہیز کے تحت ناصر باغ میں ہی منتقل کیا گیا۔منصوبے کے تحت ناصر باغ میں ایک ہزار نئے پودے اور درخت بھی شامل کیے جائیں گے۔نیلا گنبد زیر زمین پارکنگ پلازہ کی طرز پر ناصر باغ میں بھی زیر زمین پارکنگ پلازہ بنایا جائے گا۔منصوبے کے تحت 11 کنال جگہ پر پارکنگ کے لیے دو بیسمنٹ بنائی جائیں گی۔ناصر باغ انڈر گرا ئونڈ پارکنگ منصوبے میں 256 گاڑیوں اور 510 موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کی جگہ ہو گی۔