لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ناصر باغ میں درختوں کی کٹائی سے متعلق درخواست پر پی ایچ ایو دیگر کو 5 دسمبر کیلئے نوٹس جاری کر دیئے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ عدالتی احکامات کے باوجود ناصر باغ میں درخت کاٹے گئے ہیں، اس سے پہلے کینٹ میں بھی بوہڑ کا درخت کاٹا گیا، ہمیشہ درخت کٹ جانے کے بعد معافی مانگ لی جاتی ہے، عدالت ناصر باغ میں درختوں کی کٹائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔