راوی زون میں 37 گلیوں کی تعمیر 100فیصد مکمل

فیز 1 کے تمام ترقیاتی کام 30 نومبر کی مقررہ تاریخ تک مکمل کرنیکی ہدایت 
لاہور( خصوصی رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب کے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے فیز 2 پر کام تیزی سے جاری ہے، جس کا مقصد شہر کی بنیادی سہولیات کو بہتر بنانا اور شہریوں کے معیار زندگی میں اضافہ کرنا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویڑن کے مطابق لاہور کی گلیوں کی تعمیر و مرمت جاری ہے۔ راوی زون یو سی 1 میں 37 گلیوں کی تعمیر 100 فیصد مکمل کر لی گئی ہے جبکہ دیگر زونز میں کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام پر مجموعی طور پر مثبت پیشرفت جاری ہے۔ایم سی ایل، واسا، نیسپاک اور کنٹریکٹرز تمام تحصیلوں میں تعمیراتی کاموں میں مصروف عمل ہیں۔ رائیونڈ، راوی، واہگہ اور کینٹ میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے۔ کوالٹی کنٹرول اور میٹریل کی جانچ کے لیے سخت فیلڈ مانیٹرنگ بھی یقینی بنائی گئی ہے۔ نشتر اور واہگہ زون میں ٹف ٹائلز اور پی سی سی ورک بھی تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے ہدایت کی کہ فیز 1 کے تمام ترقیاتی کام 30 نومبر کی مقررہ تاریخ تک ہر صورت مکمل کیے جائیں۔