پولیس وردی بجٹ میں 100فیصد اضافہ

 وردی کا بجٹ 68 کروڑ روپے سے بڑھا کر ایک ارب 36 کروڑ روپے کر دیا گیا ، سوا دولاکھ یونیفارم خریدی جائیں گی 
 لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کی وردی کے بجٹ میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے وردی کا بجٹ 68 کروڑ روپے سے بڑھا کر ایک ارب 36 کروڑ روپے کر دیا گیا ذرائع پولیس حکام کے مطابق گزشتہ سال 1لاکھ 39یونیفارم کی خریداری نہ ہوسکی،رواں سال سوا2لاکھ کے قریب یونیفارمز خریدی جائیں گی،مجوزہ بجٹ سے ٹی شرٹس،جیکٹس،شوز ودیگرسامان بھی خریدا جائیگا پولیس حکام کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکے حکم سے رواں ماہ پری کوالیفکیشن کا آغاز کردیا جائیگا،پری کوالیفکیشن کیلئے اگلے ایک دوروزمیں اشتہار بھی جاری کردیا،جائیگا،رواں مالی سال میں خریداری کیلئیایس او پیز میں معمولی تبدیلی کی گئی ،خریداری کا عمل مکمل کرکے متعلقہ افسران واہلکاروں کو2 دو یونیفارمز و دیگر سامان فراہم کیاجائیگا۔