راوی ٹاون کے ہر ایریا پر فوکس رکھیں،صفائی کے معیار پر کوئی کمپرومائز نہیں
چوکنگ ایریاز موجود ،واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی اشتراک کار سے کلیر کریں‘کمشنر لاہور
لاہور (خصوصی رپورٹ) کمشنر لاہور مریم خان نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان عملدر آمد و جائزہ کے لئے شاہدرہ و راوی ٹا ئون کا دورہ کیا۔ کمشنرلاہور نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت شاہدرہ اندرون گلیوں کی تعمیر کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز بھی ہمراہ موجود تھے۔ ایم ڈی واسا، سی او ایم سی ایل، اے سی راوی ٹا ئون نے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے نالوں و سیورز کی ڈی سلٹنگ جاری ہے، روزانہ ٹنوں کچرا نالوں سے نکالا جارہا ہے۔اس موقع پر کمشنر لاہور مریم خان نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت تعمیر شدہ گلیوں کی صفائی بھی روزانہ ہونی چاہیے ، صفائی کے لئے راوی ٹا ئون کے ہر ایریا پر فوکس رکھیں، صفائی کے معیار پر کوئی کمپرومائز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر تحصیل میں چوکنگ ایریاز موجود ہیں، واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی اشتراک کار سے کلیر کریں۔ کمشنر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر من وعن عملدر آمد کو یقینی بنایا جارہا ہے، لاہور کے ہر ایریا کی امپروومنٹ/بیوٹیفکیشن کو چیک کیا جارہا ہے، روزانہ کی بنیاد پر پلان کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں کے دورے ہورہے ہیں، ضلعی انتظامیہ، واسا، ایل ڈبلیو ایم سی فیلڈ میں ورکنگ کیلئے متحرک رہیں، ہر ایریا کی میونسپل سروسز مستقل فیچر ہے فیلڈ ٹیمیں مسلسل متحرک رکھیں۔کمشنر لاہور نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی اولین ترجیحات میں صاف و سبز لاہور شامل ہیں، ہر ایریا پر یکساں فوکس ہے، صاف ستھرا شہر شہریوں کا حق ہے۔