5ہزار گلیوں کی تعمیر وبحالی تاخیر کاشکار

پانچ  ماہ قبل  شروع ہونے والے 20 ارب 20کروڑ مالیت کے منصوبے سست روی  کا شکار  ہیں
لاہور (کرائم رپورٹر )لاہور میں 1کھرب 37ارب کے ترقیاتی کاموں کے پہلے پیکیج کا معاملہ ،تعمیر وبحالی میں تاخیر کی وجہ محکموں کی کوارڈینشن بہتر نہ ہونا ہے ، تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام سست روی کا شکار ہو گیا ، پانچ  ماہ قبل  شروع ہونے والے 20 ارب 20کروڑ مالیت کے منصوبے سست روی  کا شکار ہیں ،ترقیاتی کاموں کی ای ٹینڈرنگ کے عمل کی رپورٹ نے سب کچھ بتا دیا ،6ہزار 55 میں سے صرف ایک ہزار 8 سے 60شاہراہوں اور گلیوں میں کام شروع ہوسکا۔بلدیہ عظمیٰ لاہور ترقیاتی سکیموں کی مد میں  چار ماہ میں  15فیصد کام مکمل کر سکی۔ واسا کی 252سکیموں میں سے 249سکیموں پر کام شروع ہوا۔ واسا کا مجموعی طور پر 45فیصد کام مکمل ہو سکا۔نشتر زون میں 25سو 41میں سے تاحال سات سو 6 گلیوں میں کام شروع ہو سکا ،راوی زون میں 15سو 53 میں سے 4سو 90 گلیوں میں کام شروع ہو سکا ،داتا گنج بخش زون کی 967 میں سے 271 گلیوں پر کام شروع ہو سکا،گلبرگ زون کی 2سو20میں سے صرف 108گلیوں میں کام شروع ہو سکا،سمن ا?باد زون  کی 3سو 52میں اے 119 گلیوں میں ترقیاتی کام شروع کیا گیا،شالیمار زون کی 4سو 22میں سے 166گلیوں میں ترقیاتی شروع سکا،6ماہ میں ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا،لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کا مجموعی طور پر 16فیصد کام مکمل ہو سکا۔جون سے پہلے ہزاروں گلیاں نہ تعمیر نہ خدشہ پیدا ہو گیا۔ اربوں روپے کا سرکاری بجٹ لیپس ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ا?ئندہ مالی سال 2025/26 میں پرانے اور نئے منصوبوں کا ا?غاز کرنے امکان ہے ،تعمیر و بحالی میں گلیوں کو ٹف ٹائلز اور پی سی سی کیا جائے۔گلیوں میں واسا اور سوئی گیس کے پائپ لائنز بچھائی جا رہی ہے۔شاہراہوں اور گلیوں کی تعمیرو بحالی کے بعد روڈ کٹ پر پابندی لگا دی جائے گی۔چیف ا?فیسر شاہد عباس کاٹھیا کا کہنا ہے کہ سو فیصد ترقیاتی سکیمں جاری ہیں۔متعدد منصوبے  واسا کے کام مکمل کرنے کے بعد تعمیر کئے جائیں گے۔ڈی سی لاہور سید موسی ٰرضا کا کہنا ہے کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے ترقیاتی کاموں کے مراحل کو سنجیدگی سے مکمل کرنے کا ٹارگٹ ہے۔روزانہ سائٹس پر موقع پر سروے کیا جاتا ہے۔