ریسکیو ٹیموں نے متاثرہ افراد کو زندہ نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا
بصیرپور (خصوصی رپورٹ )بصیرپور میں کنویں میں کام کے دوران کنواں بیٹھ جانے سے 2 افراد ملبے تلے دب گئے،ریسکیو ٹیموں نے دونوں افراد کو زندہ نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔ نواحی گا ئوں 33 ڈی نزد قلعہ جوند سنگھ کے قریب2 افراد کنویں میں کام کرنے اترے ہی تھے کہ کنواں منہدم ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر موٹر بائیک، ایمبولینس، فائر وہیکل دیپالپور سے جبکہ ریسکیو وہیکل اوکاڑہ سے جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے مقامی افراد کے ساتھ مل کر سرچ آپریشن کرتے ہوئے پہلے ایک متاثرہ شخص کو کنویں سے بحفاظت نکال کر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ہسپتال منتقل کر دیا۔ بعدازاں دوسرے شخص کو بھی زندہ نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔