حجرہ شاہ مقیم (خصوصی رپورٹ ) 25 فٹ گہرے کنویں کی کھدائی کے دوران تین مزدور ملبے تلے دب گئے، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر 2 مزدوروں کو زخمی حالت میں زندہ نکال لیا ،جبکہ تیسرا مزدور جاں بحق ہوگیا، نواحی علاقہ عبداللہ شوگر مل کے قریب کنویں سے تین مزدور اینٹیں اور ملبہ باہر نکال رہے تھے کہ اچانک کنواں بیٹھ گیا،متوفی کی شناخت 37سالہ رنگ علی اور دو زخمیوں کی شناخت ابرار اور ظفر کے نام سے ہوئی ،زخمیوں کو ریسکیو ٹیم نے تحصیل ہسپتال دیپال پور منتقل کر دیا۔