وزیراعلی کا نوٹس ،سیکرٹری داخلہ کو ریسکیوعمل تیز کرنے کی ہدایت، ایمرجنسی نافذ
چلاس(آئی این پی )گلگت میں چلاس کی حدود گندلوکے مقام پربدترین لینڈ سلائڈنگ کے باعث متعدد افراد کے دب جانے کی اطلاعات ہیں۔ترجمان گلگت بلتستان فیض اللہ فراق کے مطابق کئی مسافر گاڑیاں لینڈ سلائڈنگ کی زد میں آگئی ہیں، چلاس اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،لینڈ سلائڈنگ کے نتیجے میں کچھ مسافردب جانیکی اطلا عہے۔دوسری جانب وزیراعلی نے حادثے پرنوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ کوریسکیوعمل تیزکرنے کی ہدایت کردی۔