کوہاٹ؛ پہاڑی تودہ گرنے سے ملبے تلے دب کر 6 افراد جاں بحق

جاں بحق افراد کی شناخت طلعت ، ایف سی والا فیاض ، عابد، دانیال ، صابر اور فراز علی کے نام سے ہوئی،ملبہ ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا
کوہاٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)کوہاٹ کی تحصیل گمبٹ کے نواحی علاقے میں پہاڑی تودہ گرنے کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ مل لوگوں کو نکالنے کے لیے مشین کے ذریعے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا گیا‘جاں بحق افراد کی شناخت طلعت ولد وکیل، ایف سی والا فیاض  ولد ریاض، عابد ولد پرویز، دانیال ولد ظفر علی، صابر ولد اقبال اور فراز ولد فرزند علی شامل ہیں۔