کراچی(آئی این پی ) کراچی میں شاہ لطیف اور ملیر ندی بند کے قریب ایک گہرا کنواں دریافت ہوا ہے جس کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کنواں ممکنہ طور پر تیل چوری یا گیس چوری کے لیے بنایا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق کنوئیں کے ارد گرد گیس سلنڈرز اور کنکشن لگانے کے آلات بھی ملے ہیں، جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ یہاں غیر قانونی سرگرمیاں ہو رہی تھیں۔پولیس نے مزید بتایا کہ کنوئیں میں ایک شخص کی لاش بھی موجود ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ اس کے علاوہ، اطراف میں گیس کی بو بھی پھیل گئی تھی جس سے علاقے میں خطرے کی صورت حال پیدا ہوگئی تھی۔ ریسکیو اہلکاروں نے کنوئیں میں داخل ہونے کی کوشش کی، لیکن گیس کی موجودگی کی وجہ سے انہیں مشکلات پیش آئیں۔