انڈونیشیا ، سکول عمارت گر گئی ، الب علم جاں بحق،65 ملبے تلے دب گئے

 12 گھنٹے سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود ملبے تلے دبے افراد آکسیجن،پانی سے محروم
 آٹھ زخمیوں کو زندہ نکالا گیا، مزید لاشیں بھی دکھائی دیں،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
 لڑکیاں دوسرے حصے میں نماز پڑھ رہی تھیں اور محفوظ طریقے سے نکلنے میں کامیاب ہو گئیں
 جکارتہ  (آئی این پی )انڈونیشیا کے مشرقی جاوا کے شہر سیدوارجو میں   ایک اسلامی بورڈنگ اسکول کی عمارت گرنے سے ایک طالب علم جاں بحق اور تقریبا 65 طلبا ملبے تلے دب گئے ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں 12 گھنٹے سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود تاحال ملبے تلے دبے افراد تک آکسیجن اور پانی پہنچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔برطانوی اخبار  کی رپورٹ کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ال خوزینی اسلامی بورڈنگ اسکول کی عمارت اچانک گر گئی۔ اس وقت طالب علم نماز ادا کر رہے تھے۔ پولیس، فوجی اہلکاروں اور امدادی کارکنوں نے پوری رات ملبے میں دبے افراد کو نکالنے کے لیے کھدائی جاری رکھی۔ اس دوران آٹھ زخمی اور کچھ طالبعلموں کو زندہ نکالا گیا۔ریسکیو ٹیموں کو مزید لاشیں بھی دکھائی دیں، جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا  ہے۔اسکول کے احاطے میں قائم کمانڈ پوسٹ میں ایک نوٹس بورڈ پر 65 لاپتہ طلبا کے نام درج کیے گئے ہیں، جو منگل کی صبح تک ملبے تلے دبے تصور کیے جا رہے ہیں۔ یہ طلبا زیادہ تر ساتویں سے گیارہویں جماعت کے 12 سے 17 سال کے بتائے گئے ہیں چ جانے والے طلبا نے بتایا کہ لڑکیاں عمارت کے دوسرے حصے میں نماز پڑھ رہی تھیں اور محفوظ طریقے سے نکلنے میں کامیاب ہو گئیں۔حکام نے عمارت کے گرنے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔