چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)تھانہ سٹی چیچہ وطنی کی حدود میں مکھن مارکیٹ کے پیچھے خالی پلاٹ سے ایک نامعلوم خاتون کی لاش بر آمد ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا۔ خاتون کی شناخت اور موت کی وجوہات جاننے کیلئے پولیس مختلف پہلو ئوں پر تفتیش کر رہی ہے۔