خالی پلاٹ سے نومولود کی لاش برآمد

 نامعلوم افراد نومولود لاش کو کپڑے میں لپیٹ کر خالی پلاٹ میں پھینک کر فرار ہو گئے،پولیس تحقیقات جاری 
لاہور (کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹائون میں نومولود بچے کی لاش برآمد ،ابتدائی معلومات کے مطابق نامعلوم افراد نومولود بچے کی لاش کو کپڑے میں لپیٹ کر خالی پلاٹ میں پھینک کر فرار ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو قبضے میں لیکر قانونی کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مختلف پہلوئوں سے تحقیقات جاری ہیں۔ اردگرد کے علاقوں میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی لی جا رہی ہے تاکہ ملزموں تک پہنچا جا سکے۔