ملزموں نے تیز دھار آلے سے خاتون کو قتل کیا، لاش پھینک کر فرار
لاہور (کرائم رپورٹر )کاہنہ کے علاقے میں نامعلوم خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد، پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کاہنہ ایل ڈی اے کے قریب ایک خالی پلاٹ سے خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی ہے،جسے نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے کے وار کر کے قتل کیا اور لاش خالی پلاٹ میں پھینک کر فرار ہو گئے،اطلاع پر پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دئیے۔کاہنہ پولیس کا کہنا ہے مقتولہ کی شناخت نہیں ہوسکی ،تفتیش جاری ہے۔