لاہور(کرائم رپورٹر)سبزاہ زار کے علاقے میں خالی پلاٹ سے 35سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ورثا کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا ہے ، پولیس نے لاش ایدھی ایمبولینس کے زریعے پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق سبزاہ زار کے علاقے ٹوکے والی پلی کے قریب خالی پلاٹ میں 35سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا جس کی شناخت افسال کے نام سے ہوئی جو گھروں میں رنگ کرنے کا کام کرتا تھا اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضے لیکر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ورثا کا کہنا ہے کہ انکے بھائی کو گلہ دباکر قتل کیا گیا اس کے گلے پر نشانات موجود ہیں جبکہ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ پورسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے جس کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔