ساہیوال:ریت و بسر نکالنے کے سرکاری ریٹ مقرر

ساہیوال،چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) ڈپٹی کمشنر ساہیوال شاہد محمود نے ضلع بھر میں ریت اور بسر نکالنے کے سرکاری نرخ مقرر کر دئیے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 100 مربع فٹ ریت کی قیمت 3500 روپے جبکہ 100 مربع فٹ بسر کی قیمت 1600 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ ضلع کے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ان نرخوں پر سختی سے عملدر آمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے بتایا کہ مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی تاکہ عوام کو معیاری اور مناسب قیمتوں پر تعمیراتی مٹیریل کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔