لاہور(کرائم رپورٹر) راوی شہر میں غیرقانونی ریت نکالنے والوں کے خلاف آپریشن کے دوران متعدد کو گرفتار کر کے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ۔راوی ماری پارعلاقہ میں روڈا ٹیم نے ریت مافیا کی ٹرالیاں آف لوڈکر کے ایکسی ویٹر ہٹوا دئیے۔ دوران آپریشن مزاحمت کرنے والا ریت چور شہباز بھٹی سمیت متعدد ملزم گرفتار کر لئے گئے۔