ٹھیکیدارنوشیر کو1کروڑکا نقصان،نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج
نارنگ منڈی(خصوصی رپورٹ)دریائیراوی سے ریت نکالنے والی مشین کو آگ لگ گئی 1کروڑ روپے مالیت کی مشین جل کر خاکسترسرحدی گا ئوں جنڈیالہ کلساں کے رہائشی ٹھیکیدار نوشیر کی ایکسیویٹر مشین منڈھیالی کے قریب دریائے راوی سے ریت نکال رہی تھی مزدور کھاناکھانے گئے واپسی پر مشین کو آگ لگ چکی تھی دیکھتے ہی دیکھتے 1 کروڑ روپے مالیت کی مشین جل کر تباہ ہوگئی مدعی کے مطابق مشین کو نامعلوم ملزمان نے آگ لگائی ہے نارنگ پولیس نے ٹھیکیدارمشین مالک نوشیر کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے جبکہ شہر اور دیگر دیہات میں چوری اور ڈکیتی کی واراداتوں میں دو ہنڈا 125 سمیت تین موٹرسائیکلیں چوری ایک موٹر سائیکل ڈاکو چھین کر لے گے رحمان پارک میں حویلی سے 3 لاکھ روپے مالیت کی گائے چوری ہوگئی نارنگ پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔