امبر ہرڈ کا نام بدل کر سپین میں زندگی بسر کرنے کا انکشاف

میڈرڈ (شوبز ڈیسک)امریکی اداکارہ امبر ہرڈ سابق شوہر جانی ڈیپ کے ساتھ 2022 میں ہونے والی انتہائی مشہور قانونی جنگ اور 2025 میں جڑواں بچوں کی پیدائش کے بعد ہالی ووڈ سے دور اسپین میں نئی زندگی گزار رہی ہیں۔امبر ہرڈ نے قانونی تنازع کے دوران جانی ڈیپ پر گھریلو تشدد اور جنسی زیادتی کے الزامات عائد کیے تھے تاہم وہ یہ مقدمہ ہار گئی تھیں۔اس کے بعد انہوں نے کیلیفورنیا میں اپنا گھر فروخت کیا اور اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ منتقل ہو گئیں تاکہ پرسکون زندگی گزار سکیں۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امبر ہرڈ نجی زندگی برقرار رکھنے کے لیے مارتھا جین کینری نام کا استعمال کر رہی ہیں۔