ساہیوال(خصوصی رپورٹ)6ملزموں نے 9سالہ طالب علم کو اغواکرلیا۔ ٹھٹھہ آرائیاں کے رہائشی غلام عباس کا 9سالہ بیٹا شفقت عباس سکول سے چھٹی کے بعد گھرجارہا تھاکہ راستے میں جمشید وغیرہ 6ملزم اسے اغوا کرکے لے گئے۔ تھانہ نورشاہ پولیس نے غلام عباس کی رپورٹ پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔