ماتھے پر تلک ، ہندو طالب علم کو لندن کے سکول میں ہراسانی کا سامنا

لندن (آئی این پی )لندن کے ایک پرائمری اسکول میں آٹھ سالہ ہندو طالب علم کو پیشانی پر مذہبی نشان تِلک (چندلو)   لگانے پر اسکول چھوڑنے کے لئے مجبور کر دیا گیا۔ عالمی میڈیا  رپورٹ کے مطابق لندن کی سماجی اور وکالتی تنظیم انسائٹ یوکے   نے بتایا ہے کہ وِکارز گرین پرائمری اسکول کے عملے نے بچے سے تلک لگانے کی وضاحت اور جواز طلب کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکول پر الزام ہے کہ اسکول کی ہیڈ ٹیچر نے وقفے کے دوران بچے کی سخت نگرانی کی جس پر بچے نے خوف اور دبا محسوس کیا، اس رویے کے باعث بچہ کھیل کود سے دور ہوگیا اور خود کو دوسرے بچوں سے الگ کر لیا۔انسائٹ یوکے نے الزام عائد کیا ہے کہ وِکارز گرین پرائمری اسکول میں مذہبی امتیاز کے باعث متعدد دیگر مذاہب کے بچوں کو بھی اسکول چھوڑنا پڑا ہے۔