خوشاب میں 9سالہ طالب علم رکشے سے گر کر جاں بحق

عبدالہادی رکشہ پرسکول چک مبارک جا رہا تھا ،متوفی کی لاش ورثاء کے حوالے 
بھیرہ(خصوصی رپورٹ)بھیرہ شاہ پور روڈ پر حافظ آباد کے قریب پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں 9 سالہ طالب علم جاں بحق ہو گیا۔ذرائع کے مطابق عبدالہادی رکشہ پر ہائی سکول چک مبارک جا رہا تھا کہ اچانک رکشے سے گر پڑا، جس کے باعث اس کے سر پر شدید چوٹ آئی جو جان لیوا ثابت ہوئی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ریسکیو 1122 کی ٹیم نے اطلاع ملنے پر فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ابتدائی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثاء￿  کے حوالے کر دی۔معصوم عبدالہادی کی میت جب اس کے گھر پہنچی تو علاقے میں کہرام مچ گیا اور اہل خانہ سمیت موجود مرد و خواتین اشکبار ہو گئے۔