ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی ہدایت پر کمیٹی تشکیل، رپورٹ چوبیس گھنٹوں میں طلب
میلسی (خصوصی رپورٹ) نواحی علاقے رکن پور، تحصیل میلسی میں سکول سے ملحقہ گھر میں ایک طالب علم کی موت واقع ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی، ڈی ایس پی میلسی سمیت دیگر افسران موقع پر پہنچ گئے۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی ہدایت پر واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر میلسی سعد بن خالد کو کمیٹی کا کنوینئر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ممبران میں ڈی ای او ایلیمنٹری میل مہر محمد جاوید اور ڈی ای او ویمن عندلیب اصغر شامل ہیں۔ انکوائری کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی رپورٹ 24 گھنٹوں کے اندر جمع کرائے۔