فیصل آباد، مدرسے کے 2 طالب علموں نے ساتھی طالب علم کو قتل کردیا

 ساتھی طالب علموں نے شعیب کی لاش نالے میں پھینک کر قاری پر قتل کا الزام لگایا
فیصل آباد(آئی این پی ) فیصل آباد کے علاقے علامہ اقبال کالونی کے مدرسے15 سالہ طالبعلم کو قتل کردیا گیا  ۔  دو ساتھی طالب علموں نے گلا دبا کر طالب علم شعیب کو قتل کیا ہے۔تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان نے لاش نالے میں پھینک کر قاری پر قتل کا الزام لگایا، تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف جرم کرکے لاش برآمد کرلی ہے