لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس لاہور سمیت صوبہ بھر میں منظم گروہوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے جس کے تسلسل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 گینگز کے 20 کارندے گرفتار کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کے قبضہ سے کلاشنکوف، پسٹلز، رائفلز، ریوالورز، بندوقوں سمیت 95 ہتھیار اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ کاروائیوں کے دوران 482 اشتہاری مجرمان، 210 عدالتی مفرور اور 78 عادی مجرمان بھی گرفتار کیے گئے۔ پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران 9 موٹر سائیکلیں، 13 موبائل فونز، 9 مویشی اور ایک کروڑ 30 لاکھ روپے نقدی بھی برآمد کی۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں میں 2 مجرمان کیفرِ کردار کو پہنچے جبکہ 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے صوبے بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشنز مزید تیزی سے جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے