ملزموں کے قبضے سے پانچ موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد ہوا
لاہور(کرائم رپورٹر) پولیس نے متحرک موٹر سائیکل چور گینگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ 2 رکنی دانش موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی کینٹ کیپٹن (ر) قاضی علی رضا کی ہدایت پر کریک ڈاؤن جاری ہے، ایس ایچ او مصطفی آباد شبیہ رضا نے ٹیم کے ہمراہ دبنگ کارروائی کرتے ہوئے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ 2 رکنی دانش موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں سرغنہ دانش اور شہروز شامل ہیں، ملزمان سے 5 موٹر سائیکلیں، سکریو ڈرائیور، ماسٹر چابیاں اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ ملزمان نے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہونے کا اعتراف کر لیا، ملزمان سے برآمدہ موٹر سائیکلیں پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے، مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا۔