کراچی (آئی این پی )کراچی میںڈیفنس پولیس نے وائٹ کرولا گینگ سے مقابلے کے دوران 3 زخمیوں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔کراچی میں ڈسٹرکٹ ساتھ پولیس نے ڈیفنس فیز 7 میں بروقت اور بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے سفید کرولا استعمال کرنے والے بدنامِ زمانہ کرولا گینگ کے پانچ ملزمان کو پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا۔ڈی آئی جی اسد رضا کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ، لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور کرولا کار برآمد ہوا، گرفتار ملزمان علی اصغر، واجد اور محمد شبیر کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، ابراہیم اور ماجد کو بھی مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ڈی آئی جی اسد رضا کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق پنجاب سے ہے جو کراچی میں آکر وارداتیں کرتے تھے، ملزمان ایئرپورٹ،کینٹ اسٹیشن، شاپنگ سینٹرز کے اطراف وارداتیں کرتے تھے۔ڈی آئی جی کے مطابق ملزمان سے برآمد ہونے والی کار بھی پنجاب سے رینٹ پر حاصل کی گئی، ملزمان کی جنازے کے دوران شہریوں کی جیبوں سے موبائل نکالنیکی سی سی ٹی وی موجود ہے، ملزمان موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبرز کو تبدیل کر کے فروخت کرتے تھے۔