لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس نے 24 گھنٹوں میں 7 گینگ کے 18 کارندے گرفتار کر لئے ۔ ترجمان کے مطابق ملزموں کے قبضے سے کلاشنکوف، پستول، رائفلز، ریوالورز، بندوقوں سمیت 80 ہتھیار اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں ،35 موٹر سائیکل، 20 موبائل فون، 14 مویشی، 4 تولے سونا اور 20 لاکھ روپے نقدی بھی برآمد کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ رواں سال کے 5 ماہ کے دوران 2522 گینگ کے 6167 کارندے گرفتار کئے گئے۔