چوری شدہ موٹر سائیکل، نقدی، موبائل، اسلحہ و بیٹریاں برآمد
لاہور (کرائم رپورٹر) کاہنہ چوکی لکھوکی پولیس نے خفیہ اطلاع پر شہزادہ گاؤں سے نقب زن و موٹرسائیکل چور گروہ کے دو کارندے نواز اور عمران کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان فارم ہاؤسز و مارکیٹس سے چوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ پولیس نے ان کے قبضے سے 3 بیٹریاں، نقدی، موبائل فون، ناجائز اسلحہ، اور جنوبی چھاؤنی تھانے سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔