عباس ، کاشف اور کبیر سے موٹر سائیکلیں، نقدی، موبائل فون اور اسلحہ برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)سبزہ زار پولیس نے ون فائیو کال اور آئی سی تھری (IC3) کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ عباس عرف باسی ڈکیت گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان اسلحہ کے زور پر شہریوں سے نقدی، موبائل فون اور موٹر سائیکلیں چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ سبزہ زار پولیس کی خصوصی ٹیم نے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشنز کے دوران ملزمان کو گرفتار کیاگرفتار ملزمان میں عباس عرف باسی، کاشف عرف کاشی اور کبیر عرف دانا شامل ہیں۔ ایس پی اقبال ٹائون سدرہ خان کے مطابق ملزمان کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات پہلے سے درج ہیں۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے تین موٹر سائیکلیں، نقدی، موبائل فونز اور تین پستول معہ گولیاں برآمد کر لی ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہیایس پی اقبال ٹائون سدرہ خان نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او سبزہ زار اور پولیس کی خصوصی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سٹریٹ کرائم کا خاتمہ اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔