کینٹ پولیس کارروائیاں، 3منشیات فروش گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کی ہدایت پر کینٹ ڈویڑن پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کیں۔ اے ایس پی ڈیفنس بریرہ کی نگرانی میں ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خان نے خفیہ اطلاعات پر چھاپے مار کر تین منشیات فروشوں جاوید، شاہد اور تنویر کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس اور 310 گرام آئس برآمد ہوئی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے اطراف نوجوانوں کو منشیات فروخت کرتے تھے۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔