ایس پی کینٹ کا تھانہ نارتھ کینٹ کادورہ

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ اختر نواز نے تھانہ نارتھ کینٹ کا سرپرائز وزٹ کیاجہاں متعلقہ ایس ایچ او بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، دورے کے دوران انہوں نے فرنٹ ڈیسک، فسیلیٹیشن آفیسر، گائیڈ کانسٹیبل اور عملے کو تھانے آنے والے شہریوں کی فوری رہنمائی اور مدد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ نے ایس آئی پی ایس کی ایس او پیز، کیو میٹک مشین، حوالات، حاضری، ریکارڈ، مالخانہ، صفائی اور تھانے کی مجموعی انتظامی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو ہر وقت الرٹ رہنے کی بھی ہدایت کی۔