لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی زیرنگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق ساندہ پولیس اور اقبال ٹاؤن پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیاساندہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چرس اور آئس فروش گرفتار کر لئیاقبال ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہیروئن فروش گرفتار کر لیاملزمان صابر عرف منا، عرفان اور محمد حسین کو مختلف مقامات سے گرفتار کیاملزمان سے مجموعی طور پر1 کلو ہیروئن1 کلو چرس اور 700 گرام آئس برآمد کی گئی ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید انٹیروگیشن کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیاایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے ایس ایچ او ساندہ ایس ایچ او اقبال ٹاؤن اور پولیس ٹیم کو شاباش دی نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،