لاہور (کرائم رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن "Never Again" کے تحت کمزور اور مظلوم طبقات کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پولیس حکام متحرک ہو گئے۔ اس حوالے سے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر مؤثر اور بروقت کارروائیاں جاری ہیں۔ترجمان پولیس کے مطابق ڈی جی خان میں منعقدہ کھلی کچہری میں ایک خاتون نے دلخراش فریاد کرتے ہوئے اپنے بیٹے پر گھریلو جھگڑوں، بدسلوکی اور تشدد کے سنگین الزامات عائد کیے۔ خاتون نے بتایا کہ اس کا بیٹا مسلسل ناروا رویہ اختیار کیے ہوئے ہے جس سے اس کی زندگی اجیرن ہوچکی ہیڈی پی او محمد علی وسیم نے شکایت سنتے ہی فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس ٹیم کو کارروائی کی ہدایت کی۔ پولیس نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے ماں پر تشدد کرنے والے ملزم بیٹے کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیاڈی پی او محمد علی وسیم نے واضح کیا کہ خواتین پر تشدد کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے اور ہر شکایت پر فوری اور سخت قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ گھریلو تشدد کے متاثرہ افراد کو فوری انصاف، عزتِ نفس اور تحفظ فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہیڈی پی او محمد علی وسیم نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان، مال اور عزت کے تحفظ کے ساتھ ساتھ بروقت اور شفاف انصاف کی فراہمی پولیس فورس کا بنیادی فریضہ ہے۔