مقتولہ عذرا بی بی نے سابق شوہر کے خلاف نان و نفقہ کا دعویٰ دائر کر رکھا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ پولیس نے باپ کے ساتھ مل کر سگی ماں کو قتل کرنے والا بیٹا گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق کاہنہ پولیس نے ماں کے قتل میں نامزد بیٹے عرفان کو گرفتار کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ عذرا بی بی نے سابق شوہر کے خلاف بچوں کے نان و نفقہ کا دعویٰ دائر کر رکھا تھامقدمہ واپس نہ لینے پر سابق شوہر نے بیٹے اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ خاتون کو ل گھر میں فائرنگ اور تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا تھا