شہری کو بلیک میل کرنیوالا ماں بیٹی کا گینگ گرفتار

 ملزم نازیبا ویڈیوز کی بناء پر بزرگ شہری کو بلیک کرتے رہے ، مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر) مصری شاہ میں 70 سال کے بزرگ شہری کو ہنی ٹریپ کرکے بلیک میل کرنے والا ماں بیٹی کا گینگ گرفتار کر لیا گیاپولیس کے مطابق ماں بیٹی اور سوتیلے باپ پر مشتمل 3 رکنی گروہ نے مصری شاہ میں 70 سال کے شہری کو فریزر ٹھیک کرنے گھر بلایا اور زبردستی نازیبا ویڈیوز بنا لیں۔ملزمان نے متاثرہ شہری سے موقع پر 70 ہزار روپے چھین لئے جبکہ مزید 7 لاکھ روپے کا مطالبہ کرتے رہے، ملزم نازیبا ویڈیوز کی بناء پر بزرگ شہری کو بلیک کرتے رہے جس سے تنگ آکر متاثرہ شخص خودکشی کی کوشش تک جا پہنچا۔پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیاملزمان سے موبائل فونز ، نازیبا ویڈیوز اور نقدی برآمد کر لی گئی، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔