فیصل آباد(آ ئی این پی)فیصل آباد پولیس نے وراثت کا حصہ مانگنے پر ماں اور اسکی بیٹیوں کو تشدد کانشانہ بنانے والا سوتیلا بیٹا گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ تھانہ روڈالہ روڈ پولیس نے کارروائی کرکے ماں بیٹیوں کو تشدد کانشانہ بنانے والا سوتیلا بیٹا گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او تھانہ روڈالہ روڈ احمد عمار نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اللہ دتہ کو گرفتار کیا۔ملزم نے وراثت سے حصہ مانگنے پر سوتیلی ماں نسرین بی بی اور اس کی بیٹیاں انعم بی بی،مقدس بی بی اور بیٹے سمیع کو تشدد کا نشانہ بنایا۔روڈالہ روڈ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ کا اندراج کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔