ماں کا بچوں پر بیلن سے تشدد، 7 سالہ بیٹا ہلاک، بیٹی زخمی

 ریاست مہاراشٹر  میں بچوں نے سبزی کی بجائے چکن کی فرمائش کی تھی
ممبئی (آئی این پی )بھارتی ریاست مہاراشٹر کی ایک خاتون نے بچوں کو چکن کی فرمائش کرنے پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کے نتیجے میں اِس کا 7 سالہ بیٹا ہلاک جبکہ 10 سالہ بیٹی شدید زخمی ہو گئی۔بھارتی میڈیا رپورس  کے مطابق خاتون نے اپنے بچوں پر صرف اس وجہ سے بیلن سے بری طرح تشدد کیا کہ انہوں نے سبزی کے بجائے چکن کھانے کی خواہش ظاہر کیوں کی۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے 7 سالہ بچے کی شناخت چِنمے ڈھمڈے کے نام  سے ہوئی ہے جس نے اپنی ماں سے سبزی کے بجائے مرغی کا سالن پکانے کی فرمائش کی تھی۔ اس فرمائش پر ماں آپے سے باہر ہو گئی اور طیش میں بیٹے پر بیلن سے حملہ کر دیا، بیٹے پر تشدد کے بعد ملزمہ نے اپنی بیٹی کو بھی بیلن سے مارا جس سے وہ بھی شدید زخمی ہوگئی