صدرِ مملکت آصف زرداری کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ، شرکا میں اسناد کی تقسیم

صدرِ مملکت آصف زرداری کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ، شرکا میں اسناد کی تقسیم

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا اور 27ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کیا

آصف علی زرداری نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا اور 27ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق، اس ورکشاپ میں ارکانِ پارلیمنٹ، سینئر سول اور عسکری افسران، اور تعلیمی و سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان نے شرکت کی۔اس کا مقصد، جامع قومی سلامتی کے فریم ورک کے تحت، قومی طاقت کے مختلف عناصر کے باہمی روابط کو گہرائی سے سمجھنا تھا۔صدر نے خطاب میں ورکشاپ کی کامیابی پر شرکا کو مبارکباد دی اور قومی سلامتی کے شعور کو بڑھانے میں ان کی کوششوں کی سراہنا کی۔

انہوں نے موجودہ قومی سلامتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بصیرت افروز قیادت، قومی اتحاد اور مربوط پالیسی سازی کی اہمیت پر زور دیا۔نیشنل سکیورٹی ورکشاپ، قومی سطح پر مکالمے کو فروغ دینے، ادارہ جاتی صلاحیتوں میں اضافہ اور ملک بھر میں یکساں قومی سلامتی کے نقطہ نظر کو مضبوط بنانے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔

آخر میں، صدرِ پاکستان نے شرکا میں اسناد بھی تقسیم کیں۔