جعل سازی سے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی

اسلام آباد (آئی این پی )ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعل سازی سے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملائیشیا جانے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا ہے۔ مسافروں میں امین خان اور حبیب اللہ شامل ہیں۔مسافر بین الاقوامی پرواز کے ذریعے ملائیشیا جا رہے تھے۔ مسافروں کا تعلق پشاور اور بونیر سے ہے۔ مسافروں کے پاسپورٹس پر روانگی کی جعلی اسٹمپ لگی ہوئی تھی۔مسافروں کے پاسپورٹس پر ملائیشا آمد کی بھی جعلی اسٹمپ لگی ہوئی تھی۔ مسافروں کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔