لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ کیجسٹس خالد اسحاق نے میڈیکل یونیورسٹیوں کی تحقیق میں جعل سازی روکنے اور معیاری تحقیقات کی درخواست پر گورنر پنجاب، حکومت پنجاب اور وی سی یوایچ ایس سے جواب طلب کرلیا،درخواست گزار ڈاکٹر قیصررشید کیوکیل عبداللہ ڈوگر نے مو?قف اپنایا کہ عالمی ادارہ صحت نیطبی تحقیق کے لیے بین الاقوامی اخلاقی ضوابط جاری کر رکھے ہیں،یوایچ ایس نے ان ضوابط کو اپنے قانون میں شامل نہ کرکیعالمی قوانین کی خلاف ورزی کی،یوایچ ایس کیاس اقدام سے طبی یونیورسٹیوں میں غیر معیاری ریسرچ ہورہی ہے،میڈیکل یونیورسٹیوں کی تحقیق میں جعل سازی، ڈیٹا تبدیلی اور دوسروں کے کام کی چوری عام ہوچکا ہے۔