اسلام آباد ایئرپورٹ پر جعل سازی سے ہانگ کانگ جانے والے 5 مسافرآف لوڈ

اسلام آباد((آئی این پی )اسلام آباد ایئر پورٹ سے غیر قانونی طور پر ہانگ کانگ جانے کی کوشش کرنے والے پانچ مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔  ایف آئی اے ترجمان  کے مطابق مسافر بذریعہ تھائی لینڈ وزٹ ویزے پرہانگ کانگ جا رہے تھے،مسافروں کے گھروالوں نے فی کس 1 کروڑ 50 لاکھ روپیایجنٹ کو ادا کیئے ،ایجنٹ نے جعل سازی کرتے ہوئے تینوں بچوں کے نادرا ریکارڈ کو تبدیل کیا۔