رجسٹری میں جعل سازی ،ملزموں کی بریت کیخلاف درخواست پر وکلا کو تیاری کی مہلت

لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ کیجسٹس علی اکبر ڈوگر نیدکانوں کی رجسٹری میں جعل سازی کے ملزموں کی بریت کیخلاف درخواست پر وکلا کو تیاری کی مہلت د یدی، درخواست میں موقف اپنایا گیا ملزموں کے خلاف صدر اوکاڑہ پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر درج کر ائی گئی، ٹرائل کورٹ نے تمام ملزموں کو بری کر دیا، ٹرائل کورٹ کیس کا درست طرح سے جائزہ لینے میں ناکام رہی ہے، استدعا ہیکہ ملزموں کو طلب کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔