جعل سازی سے ہانگ کانگ جانے والے 5 مسافر آف لوڈ

مسافر بذریعہ تھائی لینڈ وزٹ ویزے پرہانگ کانگ جارہے تھے، ترجمان ایف آئی اے
ایجنٹ نے جعل سازی کرتے ہوئے تینوں بچوں کے نادرا ریکارڈ کو تبدیل کیا
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )اسلام آباد ایئر پورٹ سے غیر قانونی طور پر ہانگ کانگ جانے کی کوشش کرنے والے پانچ مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق مسافر بذریعہ تھائی لینڈ وزٹ ویزے پرہانگ کانگ جارہے تھے،مسافروں کے گھروالوں نے فی کس 1 کروڑ 50 لاکھ روپے ایجنٹ کو ادا کیے،ایجنٹ نے جعل سازی کرتے ہوئے تینوں بچوں کے نادرا ریکارڈ کو تبدیل کیا۔ایف آئی اے کے مطابق مسافروں میں بشری،امجد علی، علیزے شاہین، محمد عدنان اور ذیشان علی خان شامل ہیں،مسافرامجد علی خاتون مسافربشریٰ کا حقیقی بیٹا ہے، دیگرمسافروں کو بچے ظاہر کر کے بیرون ملک لیجانے کی کوشش کی گئی،علیزے شاہین، محمد عدنان،ذیشان علی،مسافرخاتون بشری کے حقیقی بچے نہیں ہیں۔تفتیش کے مطابق علیزے شاہین، محمد عدنان اور ذیشان علی کا تعلق سرگودھا، اٹک اور خوشاب سے ہے۔مسافروں کو ائرپورٹ میں فیسیلیٹیشن دینے میں ملوث پاکستان ائرپورٹ اتھارٹی کے اہلکار کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا۔پاکستان ائرپورٹ اتھارٹی کے اہلکار سے رابطے میں ملوث عناصر کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کر لی گئی۔مسافروں کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق نادرا اور پاسپورٹ اہلکاروں کے ملوث ہونے کے حوالے سے بھی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا۔دوسری جانب لاہور ائیرپورٹ سے جعلی دستاویزات پرمسافرکی رومانیہ جانیکی کوشش ناکام بنادی گئی،ایف آئی اے امیگریشن لاہورنے دستاویزات جعلی نکلنے پرکارروائی کی،گرفتارملزم کی شناخت عبد الرشیدکے نام سے ہوئی ہے،ملزم فلائٹ نمبرایف زیڈ-360کے ذریعے ورک ویزا پر رومانیہ جارہاتھا،امیگریشن کلیئرنس کیدوران مسافر کو مشکوک پایاگیا،پاسپورٹ پرپروٹیکٹر آف امیگرنٹ کے اصلی اسٹیکرکیساتھ رومانیہ کاورک ویزاجعلی پایا گیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے جعلی ویزا محمد منیر اور محمد زمان نامی ایجنٹس سے18لاکھ میں لیا، ملزم کواینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہورمنتقل کر دیاگیا