لاہور پولیس کے اہلکار یوٹیوبرز کے آلہ کار بن گئے شہریوں پر تشدد‘دھمکیاں

مشہور یوٹیوبر ذوالقرنین سکندر نے پولیس اہلکاروں کو بلا کرکہا میرے بھائی اور دوستوں کے فلیٹ پر  جا کر  انہیں تھپڑ مارو
باوردی  پولیس اہلکار  یوٹیوبرز کے فلیٹ میں داخل ہوگئے ‘ تشدد کیا‘تھانے لے جانے کا کہتے رہے‘ذوالقرنین واقعہ کی ویڈیو بناتا رہا
لاہور(علی چودھری)یوٹیوبرز اپنے  دوستوں کو ہراساں کرنے کے لئے باوردی پولیس اہلکاروں کو استعمال کرنے لگے‘لاہور پولیس کے اہلکار یو ٹیوبرز کے آلہ کار بن گئے‘پبلک نیوز کی رپورٹ کے مطابق مشہور یوٹیوبر ذوالقرنین سکندر نے دوستوں کے ساتھ پرینک کرنے کے لئے پولیس اہلکاروں کو بلایا ‘ناکے پر کھڑے اہلکار یوٹیوبر کے بلانے پر پرینک میں حصہ بننے کے لئے آگئے‘ذوالقرنین سکندر نے اس سلسلے میں بتایامیرے دوست پولیس والے ناکے پر موجود ہیں انہیں کہا ہے  میرے بھائی اور دوستوں کے فلیٹ پر ریڈ کرو اور انہیں تھپڑ مارو، باوردی پولیس اہلکار اسلحہ اٹھا کر یوٹیوبرز کی کاروائی میں شامل ہوگئے‘اہلکار یوٹیوبرز کے فلیٹ میں داخل ہوئے اور تشدد کرنے لگے ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے پرینک کا حصہ بنے پولیس اہلکار یوٹیوبر کے دوستوں کو تھپڑ مارتے رہے۔اہلکار یوٹیوبر کے کہنے پر اس کے دوستوں پر جوا کھیلنے کا الزام بھی لگاتے رہے،پولیس اہلکار نوجوانوں کو تھانے لے جانے کے لئے دھمکیاں بھی دیتے رہے جبکہ ذوالقرنین سکندر پولیس اہلکاروں کی جھوٹی کارروائی کی ویڈیو بھی بناتا رہا ‘ باوردی اہلکاروں کی ایسی حرکتیں ادارے  پر سوالہ نشان ہیں