گرفتار ملزم کی نشاندہی پر آلہ واردات بر آمد

قصور(خصوصی رپورٹ)واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل ریمانڈ پر گرفتار ملزم کے رہائشی کمرہ کے ٹرنک سے بر آمدکرلیا گیا۔ پولیس تھانہ سٹی پھول نگر میں تعینات اے ایس آئی محمد عدنان نے مقدمہ درج کروایا کہ ریمانڈ پر ملزم محمد عرفان ولد مختار سے واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل 30بور مقدمہ میں اسکے رہائشی کمرہ سے آہنی ٹرنک میں سے بر آمد ہواہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔